جرائم و حادثات
حیدرآباد میں بڑے پتھروں سے لدی ٹپر لاری الٹ گئی
حیدرآباد: حیدرآباد کے مادھاپور علاقہ میں بڑے پتھروں سے لدی ایک ٹپر لاری الٹ گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مادھاپور علاقہ میں بڑے پتھروں سے لدی ایک ٹپر لاری الٹ گئی۔
یہ حادثہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں مادھا پور ہائی ٹیک سٹی سے کوکٹ پلی ہاؤسنگ بورڈ کی طرف جانے والی سڑک پر پیش آیا۔
پولیس نے راحت کی سانس لی کیونکہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس حادثہ کے نتیجہ میں سڑک پر بڑے بڑے پتھر بکھر گئے جس کی وجہ سے مادھاپور علاقہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔
اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور ٹریفک کو بحال کرنے کے اقدامات کئے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔