شمالی بھارت

بھارت جوڑو یاترا میں شامل قبائلی عورت کی ملک میں دھوم

چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع کی خاتون کانگریس صدر رتنا پانکرا ان دنوں پارٹی لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے تحت ملک کے کئی حصوں میں دھوم مچا رہی ہیں۔

پتھل گاؤں: چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع کی خاتون کانگریس صدر رتنا پانکرا ان دنوں پارٹی لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے تحت ملک کے کئی حصوں میں دھوم مچا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو امیت شاہ جموں تا لال چوک یاترا نکالیں: راہول گاندھی
راہول گاندھی کو بلیٹ پروف گاڑی میں خانہ بل گیسٹ ہاؤز لے جایا گیا
جنتادل یو صدر للن سنگھ کا ملیکارجن کھرگے کو مکتوب
بھارت جوڑو یاترا سے بی جے پی کے کئی ارکان پارلیمنٹ پریشان: پون کھیرا

یوتھ کانگریس نے پنجاب سمیت شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں راہول گاندھی کے ساتھ رتنا پانکرا کے پوسٹر لگائے ہیں۔

چھتیس گڑھ کے پارلیمانی سکریٹری یو ڈی منز نے آج یواین آئی کو بتایا کہ رتنا پانکرا پتھل گاؤں کے چھوٹے گاؤں سورنگپانی سے نکل کر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ کنیا کماری سے مسلسل بھارت جوڑو یاترا میں چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے حوالہ سے پنجاب میں مختلف مقامات پر راہول گاندھی کے ساتھ رتنا پانکرا کے بیانر پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

دونوں کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصویروں میں کانگریس کے سابق قومی صدر مسٹر راہل گاندھی قبائلی رہنما رتنا پانکرا سے گلے مل رہے ہیں۔

رتنا پانکرا نے آج فون پر بتایا کہ یہ تصویر پنجاب سے لے کر کشمیر تک کئی شہروں میں لگائی گئی ہے۔ خاص طور پر ان شہروں میں جہاں یاترا ابھی پہنچنا ہے۔رتنا پانکرا جش پور ضلع مہیلا کانگریس کمیٹی کی صدر ہیں۔

سال 2020 کے پنچایت انتخابات میں پتھل گاؤں علاقہ سے ضلع پنچایت ممبر کے طور پر منتخب ہوئی ہیں۔ وہ یاترا کے آغاز سے ہی راہول گاندھی کے ساتھ ہیں۔یہ یاترا 30 جنوری کو کشمیر میں ختم ہونے والی ہے۔