دیگر ممالک
ٹرینڈنگ

5 سال سے مردہ بھائی کی انتہائی مسخ شدہ لاش کے ساتھ رہنے والی خاتون گرفتار

گھر سے جس بھائی کی گلی سڑی لاش ملی ہے اسے محلہ والوں نے آخری مرتبہ 2018 میں دیکھا تھا اور وہ دستاویزات کے مطابق اس مکان کا کرایہ دار تھا اور شاید بہن کو اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا۔

سڈنی: آسٹریلیا میں 5 سال سے بھائی کی لاش کے ساتھ رہنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کو بھائی کی لاش کے ساتھ رہنے والی 70 سالہ خاتون کے گھر میں کچرے اور کیڑوں کا ڈھیر لگا ہوا تھا۔ چوہے دندناتے پھر رہے تھے۔ انسانی فضلہ کی بدبو تھی اور بھائی کا خون آلود ڈھانچہ بھی برآمد ہوا تھا۔

گھر سے جس بھائی کی گلی سڑی لاش ملی ہے اسے محلہ والوں نے آخری مرتبہ 2018 میں دیکھا تھا اور وہ دستاویزات کے مطابق اس مکان کا کرایہ دار تھا اور شاید بہن کو اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا۔

آسٹریلیا کی وکٹوریہ کاؤنٹی میں واقع اس گھر کو محلہ والوں نے بھوت گھر کا نام دیا ہوا تھا اور خوف کی وجہ سے کوئی اس کے نزدیک نہیں جاتا تھا۔ علاقہ کے افراد نے ہی پولیس کو شکایت کی تھی۔

پولیس کو اس گھر میں داخل ہونے کے لیے کھڑکی کو تیز دھار آلے سے کاٹ کر داخل ہونا پڑا۔ بھائی کی لاش کی باقیات کو فرانزک لیب منتقل کیا گیا جو بہت بری حالت میں تھی۔