جرائم و حادثات

شادی نہ ہونے پر ایک نوجوان نے تالاب میں کود کرخودکشی کرلی

گذشتہ چند دنوں سے شادی نہ ہونے پر وہ مایوس تھا۔اس مسئلہ پر اس کا جھگڑا اس کے ارکان خاندان سے ہوا کرتا تھا۔کل رات اس کا ایک مرتبہ پھر اس کے ارکان خاندان سے جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ گھر سے روانہ ہوا۔

حیدرآباد: شادی نہ ہونے پر ایک نوجوان نے تالاب میں کود کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے میرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق چمپاپیٹ کا رہنے والا آندھراپردیش کے ضلع چتور کا متوطن 28سالہ ناگاراجو،ایڈکمیٹ علاقہ میں ٹائپسٹ کے طورپر کام کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

گذشتہ چند دنوں سے شادی نہ ہونے پر وہ مایوس تھا۔اس مسئلہ پر اس کا جھگڑا اس کے ارکان خاندان سے ہوا کرتا تھا۔کل رات اس کا ایک مرتبہ پھر اس کے ارکان خاندان سے جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ گھر سے روانہ ہوا۔

مقامی تالاب کے قریب اس کا سامان اور سل فون دیکھ کر اس کے ارکان خاندان نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر غوطہ خوروں کی مدد سے اس کی لاش کو تالاب سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔