دہلی

ویڈیو: عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی امانت اللہ خان گرفتار

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کے دن عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو منی لانڈرنگ تحقیقات کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کے دن عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو منی لانڈرنگ تحقیقات کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی وقف بورڈ کیس: امانت اللہ خان کو ضمانت قبل ازگرفتاری دینے سے ہائی کورٹ کا انکار
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں

سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ایجنسی نے قومی دارالحکومت کے اوکھلا علاقہ میں صبح 6 بجے سے ان کے بنگلہ کی تلاشی لی۔ انہیں پی ایم ایل اے کے تحت حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ کے دوران امانت اللہ خان سے بعض سوالات کئے گئے تھے جنہیں انہوں نے ٹال دیا۔

ٹال مٹول کی وجہ سے انہیں گرفتارکرلیا گیا اور سرکاری گاڑی میں ای ڈی کے دفتر لے جایا گیا۔ عام آدمی پارٹی نے گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بی جے پی ہمیں جتنا دبانے کی کوشش کرے گی ہم اتنی ہی قوت سے اپنی آواز اٹھائیں گے۔ تلاشی کے دوران امانت اللہ خان کے بنگلہ کے اندر اور باہر سی آر پی ایف اور دہلی پولیس کی ٹیم جوجود تھی۔

ایک ویڈیو میں امانت اللہ خان کو ان کی ساس کے بیڈ کے قریب بیٹھا دکھایا گیا۔ امانت اللہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ساس کی حالت میں سرجری ہوئی ہے۔ 50 سالہ رکن ِ اسمبلی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلہ میں سی بی آئی کی درج کردہ ایف آئی آر اور مبینہ غیرمتناسب اثاثے رکھنے پر دہلی اینٹی کرپشن بیورو کی درج کردہ ایف آئی آر سے جڑا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امانت اللہ خان نے ای ڈی کے کم ازکم 10 سمن کو نظرانداز کردیا۔ اپریل میں ایجنسی نے ان سے پچھلی مرتبہ پوچھ تاچھ کی تھی۔ وہ کسی نہ کسی بہانے جیسے لا امتحان‘ ساس کی بیماری‘ ای ڈی کے سمن کو ٹالتے رہے۔ عام آدمی پارٹی اور اس کے رکن ِ اسمبلی نے سب سے پہلے خبر دی۔

امانت اللہ خان نے صبح 6:29 بجے اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا کہ ای ڈی کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اوکھلا پہنچ گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی ویڈیو پوسٹ کیا۔ ایکس پر عام آدمی پارٹی قائد منیش سسوڈیہ نے لکھا کہ ای ڈی کا واحد کام بی جے پی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جو لوگ نہیں ٹوٹتے انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ وفاقی ایجنسی منی لانڈرنگ کیسس میں چیف منسٹر اروند کجریوال‘ سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ‘ سنجے سنگھ اور سابق وزیرستیندر جین کو گرفتار کرچکی ہے۔ سسوڈیہ اور سنجے سنگھ فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔

a3w
a3w