حیدرآباد
رائے دہندوں میں بیداری کیلئے رن کا اہتمام
کلکٹر نے مشورہ دیا کہ ووٹ ہتھیار کی طرح ہے۔ اس رن میں نوجوانوں کا جوش وخروش دیکھاگیا۔بعد ازاں تمام نے اندرا گاندھی اسٹیڈیم پہنچ کر ووٹ ڈالنے کا عہد کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کلکٹر جیتیش وی پاٹل نے کاماریڈی ٹاؤن میں میونسپل آفس میں فائیو کے رن کا آغاز کیا۔ یہ رن میونسپل آفس سے اندرا گاندھی اسٹیڈیم تک نکالی گئی جس کا مقصد ووٹ کے استعمال کے لئے عوام میں بیداری پیدا کرناتھا۔
اس پروگرام میں طلباء نے شرکت کی۔ کلکٹر نے مشورہ دیا کہ ووٹ ہتھیار کی طرح ہے۔ اس رن میں نوجوانوں کا جوش وخروش دیکھاگیا۔بعد ازاں تمام نے اندرا گاندھی اسٹیڈیم پہنچ کر ووٹ ڈالنے کا عہد کیا۔