شمالی بھارت

مسلمانوں کو ریزرویشن ملنا چاہیے: لالو پرساد یادو

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان پر کہ اگر انڈیااتحاد اقتدار میں آتا ہے تو ملک میں جنگل راج ہوگا، یادو نے کہا کہ وہ اپنی شکست یقینی دیکھ کر اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ سب کو مشتعل کررہے ہیں۔

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے مسلم ریزرویشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئین، جمہوریت اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
مسلم کوٹہ کو ختم کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا:حکومت کرناٹک
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
نتیش کمار نے بی جے پی کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی ہے:لالو

منگل کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران مسٹر یادو نے مسلم ریزرویشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا، ’’مسلمانوں کو مکمل ریزرویشن ملنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ مسٹرنریندر مودی آئین، جمہوریت اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور لوگ یہ بات سمجھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مسٹر نریندر مودی اپنی انتخابی میٹنگوں میں اپوزیشن انڈیا اتحاد کے لیڈروں پر لگاتار الزام لگا رہے ہیں کہ اپوزیشن دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کا ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دینا چاہتی ہے، جب کہ آئین میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کا کوئی التزام نہیں ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ اگر انڈیااتحاد اقتدار میں آتا ہے تو ملک میں جنگل راج ہوگا، مسٹر یادو نے کہا کہ وہ اپنی شکست یقینی دیکھ کر اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ سب کو مشتعل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہونے والے دو مرحلوں کے انتخابات میں ووٹ صرف انڈیااتحاد کی طرف جا رہے ہیں۔

a3w
a3w