کھیل

عباس یونین فٹبال کلب، دارالشفاء، حیدرآباد نے تاریخ رقم کر دی – تلنگانہ اسٹیٹ سے پہلی ٹیم لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی

عباس یونین فٹبال کلب، دارالشفاء، حیدرآباد نے تلنگانہ فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا، جب انہوں نے لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کیا، جو اب تک ریاست کی کسی بھی ٹیم کے لیے ناممکن سمجھا جاتا تھا۔

حیدرآباد: عباس یونین فٹبال کلب، دارالشفاء، حیدرآباد نے تلنگانہ فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا، جب انہوں نے لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کیا، جو اب تک ریاست کی کسی بھی ٹیم کے لیے ناممکن سمجھا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کی نشوونما کیلئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری:ثانیہ مرزا
شطرنج کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن کو چیف منسٹر کی تہنیت
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

ابتدائی میچوں میں عباس یونین ایف سی کو پہلا میچ ڈاون ٹاؤن ہیروز آف کشمیر کے خلاف ہارنا پڑا، تاہم عابد علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات کی سی وی ایم ٹیم کے خلاف 1-0 سے جیت حاصل کی۔

دوسرے میچ میں ٹیم نے کاربیٹ ایف سی، اترکھنڈ کو 2-0 سے شکست دی، جس میں وکاس اور عمران نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ عمران علی نے ایس ایس یو کلب منی پور کے خلاف واحد گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ اس کامیابی نے حیدرآباد کے اس چھوٹے سے فٹبال کلب کو فائنل راؤنڈ میں پہنچا دیا، جو 4 میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بنی۔

یہ کلب مٹی کے میدان سے اٹھ کر ملکی سطح پر پہنچا ہے، جس کا سہرا ہیڈ کوچ شبیر علی اور ان کی تکنیکی ٹیم کے ساتھ ساتھ اسپانسرز کو جاتا ہے۔ کولکتہ کے سارچی سپورٹس کے مسٹر راہول ٹوڈی نے مرکزی اسپانسر کے طور پر ٹیم کی بھرپور مدد کی، جبکہ دیگر اسپانسرز جیسے OLIVE HOSPITALS, HELPING HANDS, BUTTON & EYES RESORT اور CITADEL SPORTS نے بھی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔