شمالی بھارت

ہندوستان کا روشن مستقبل ہی دنیا کے روشن مستقبل کی گیارنٹی: نریندرمودی

مودی نے کہاکہ آج ہندوستان صحیح معنون اسپیڈ اور اسکیل کے راستے پر چل چکا ہے۔ ایک بہت بڑے طبقے کی بنیادی ضرورتوں کو ہم نے پورا کرلیا ہے اس لئے وہ ایک لیول آگے کی سونچنے لگا ہے۔ یہی ہندوستان پر بھروسے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

لکھنؤ:  وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانیوں کی متنوع سوچ کو ہندوستا ن پر بھروسے اور یہاں سرمایہ کاری کی سب سے بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

 ہندوستان کے خوشحالی میں ہی دنیا کی خوشحالی مضمر ہے۔ (نہیت ہے)ہندوستان کے روشن مستقبل میں دنیا کے روشن مستقبل کی گارنٹی پڑی ہے۔ محذوف ہے۔خوشحالی کے اس سفر میں آپ سب کی شراکت داری کافی اہم ہے۔

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں منعقد سہ روزہ گلوبل انوسٹر سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ۔ آج ہندوستان صحیح معنون اسپیڈ اور اسکیل کے راستے پر چل چکا ہے۔ ایک بہت بڑے طبقے کی بنیادی ضرورتوں کو ہم نے پورا کرلیا ہے اس لئے وہ ایک لیول آگے کی سونچنے لگا ہے۔ یہی ہندوستان پر بھروسے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

مودی نے موجود سرمایہ کاروں کے سامنے اترپردیش کے خصائص شمار کراتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی سرزمین بامعنی شان،،شاندار تاریخ خوشحال وراثت کے لئے جانی جاتی ہے۔

اتنا خوشحال ہونے کے باوجود یوپی کے ساتھ کچھ باتیں جڑ گئی تھیں لیکن یوپی نے اپنی ایک نئی پہچان قائم کرلی ے اور ڈنکے کی چھوٹ پر کی ہے۔ اب یوپی کو گڈ گورننس سے پہچانا جارہاہے۔ اب یہاں ویلتھ کریئٹر کے لئے نئے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

سرمایہ کاری کے لئے یوپی کو نئی منزل قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہانفرا اسٹرکچر کے ساتھ ساتھ سرکاری سوچ اور آپروچ میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لئے مثبت تبدیلی آئی ہے۔آج یوپی ایک آشا، اک امید بن چکاہے۔ ہندوستان اگر دنیا کے لئے برائٹ اسپاٹ ہے تو یوپی ہندوستان کو گروتھ کو ڈرائیور کرنے والی ایک اہم قیادت دے درہا ہے۔

سرمایہ کاروں کی توجہ دنیا کے موجودہ حالات کی جانب مبذول کراتے ہوئے ہندوستانی معیشت کی طاقت کی جانب اشارہ کیا اور کہا’ دنیان کی موجودہ حالت بھی آپ سے محذوف نہیں ہے۔ہندوستانی معیشت کی آج کی طاقت اور یہاں کے میٹر اور مائیکرو اکنامی کے فنڈ منٹلس کو بھی بہت باریکی سے دیکھ رہے ہیں۔

آخر وبا اور وار کے شاک کے باہر نکل کر ہندوستان سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت کیسا بنا ہے۔آج دنیا کی ہر معتبر آواز یہ مانتی ہے کہ ہندوستان کی معیشت ایسے ہی تیزی سے آگے بڑھتی رہے گی۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ اآخری ایسا کیا ہوا کہ عالمی بحران کے اس دوران میں ہندوستان اتنی تیزی سے آگے بڑھا۔ساتھیو! اسکے پیچھے سب سے بڑی وجہ ہےہندوستانیوں کا خود پر بڑھتا یقین، خود کا آتم وشواس، آج ہندوستان کے نواجون کے سوچ میں،ہندوستانی سماج کے سوچ میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آج ہندوستان کا ہر شہری زیادتہ سے زیادہ ترقی کو دیکھنا چاہتا ہے۔ اب وہ ہندوستان کو جلد سے جلد ترقی یافتہ ہوتا دیکھنا چاہتا ہے۔

مودی نے مزیدکہاکہ بھارت کے سماج کی اسپیریشن آج سرکاروں کو بھی پش کررہی ہے۔ اور یہی اسپیریشن ترقی کے کاموںمیں بھی رفتار لارہی ہے۔ اترپردیش کی کثیر الاآبادی کو اس کا اہم خاصہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا آج آپ جس صوبہ میں بیٹھے ہیں اس کی آبادی تقریبا 25کروڑ ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے ممالک سے زیادہ طاقت اکیلے اترپردیش میں ہے۔ پورے ہندوستان کی طرح آج یوپی میں بھی بہت بڑی اسپیشنرل سوسائٹی آپ کا انتظار کررہی ہے۔

آج ہندوستان میں سوشل فیزیکل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر جو کام ہوا ہے اس کا بہت بڑا فائدہ یوپی کو بھی ملا ہے اس وجہ آج یہاں سماج سماجی اور معاشی طور پر بہت زیادہ انکلوزیو ہوچکا ہے۔

ایک مارکیٹ کی شکل میں ہندوستان اب سیریس ہورہا ہے۔ سرکاری عمل بھی آسان ہورہے ہیں۔ میں اکثر کہتا ہوں آج کا ہندوستان آؤٹ آف کمپلشن نہیں بلکہ آوٹ آف کنوکشن ریفارف کرتا ہے۔

مودی نے اترپردیش میں سرمایہ کاروں کی توجہ سرمایہ کاری کی طرف کھینچتے ہوئے کہا ایک طرف ڈبل انجن کی حکومت کا ارادہ ہےاور دوسری طرف امکانات سے بھرا اترپردیش اس سے بہتر پارٹنر شپ ہوہی نہیں سکتی۔ یہ جو وقت ہے۔ اس کو ہمیں گنوانا نہیں چاہئے۔ ہندوستان کے استحکام میں ہی دنیا کی خوشحالی محذوف ہے۔ ہندوستان کے روشن مستقبل میں دنیا کے روشن مستقبل کی گارنٹی پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشحالی کے اس سفر میں آپ سب کی شراکت داری کافی اہم ہے۔ یہ سرمایہ کاری سب کے لئے خوشی و بہتری کا سامان ثابت ہو اسی آروز کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے آگے آئے ہوئے ملک و دنیان کے سبھی سرمایہ کاروں کو میں مبارک بادیا دیتا ہوں۔

 اور یوپی کے ایم پی کی وجہ سے میں آپ کو بھروستہ دیتا ہوں کہ یوپی کی آج کی حکومت یوپی کی آج کی بیوروکریسی ترقی کے راہ پر پختہ عزم کے ساتھ چل پڑی ہے۔وہ آپ کے سپنوں کوشرمندہ تعبیر کرنے کے لئے، آپ کے عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے پوری قوت کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔