حیدرآباد

کلاس روم میں دل کا دورہ پڑنے سے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی موت

کلاس روم میں دل کا دورہ پڑنے سے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

حیدرآباد: کلاس روم میں دل کا دورہ پڑنے سے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
”میرا تیسرا جنم ہوا ہے“ ایچ ڈی کمارا سوامی کا بیان

پولیس کے مطابق آلوین کالونی میں رہنے والی 16 سالہ مانسا منسا کوکٹ پلی کے ایک پرائیویٹ جونیئر کالج میں انٹر ایم پی سی کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

وہ گھر سے کالج گئی تھی، شام 5 بجے اچانک کلاس روم میں گر گئی۔

کالج انتظامیہ نے فوری طور پر اس کے ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع دی اور اسے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹروں نے اس کے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

اس کے ارکان خاندان نے بتایا کہ مانساکچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھی اور اس کا علاج چل رہا تھا۔

پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا۔