قومی

ابھیجیت دِپکے کو ٹائیفائیڈ

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دِپکے نے ہفتہ کے دن اپنی صحت کے تعلق سے اَپ ڈیٹ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹائیفائیڈ ہوا ہے تاہم ان کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دِپکے نے ہفتہ کے دن اپنی صحت کے تعلق سے اَپ ڈیٹ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹائیفائیڈ ہوا ہے تاہم ان کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

ابھیجیت نے سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مجھے ٹائیفائیڈ ہوا ہے لیکن لڑائی جاری رہے گی‘ جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں گزشتہ چند دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

اب میری بلڈ رپورٹ آگئی ہے۔ میرے ٹائیفائیڈ کا علاج جاری ہے۔ ہر صبح آئی وی ڈرپ چڑھایا جارہا ہے۔ میں تمام کاکروچس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ملک بھر میں پرامن احتجاج کررہے ہیں۔