قومی

نوجوانوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی: پرینکا گاندھی

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کے دن ریمارک کیا کہ ملک کے نوجوانوں کو کوئی بھی خاموش نہیں کرسکتا۔

وائناڈ (آئی اے این ایس) کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کے دن ریمارک کیا کہ ملک کے نوجوانوں کو کوئی بھی خاموش نہیں کرسکتا۔

انہوں نے دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد کیرالا کے وائناڈ میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں یہ خبر سننے کے بعد تھوڑی جذباتی ہوگئی ہوں کیونکہ گزشتہ 10 یا 12 سال میں میں نے کئی مرتبہ اپنے آپ سے پوچھا تھا کہ ہمارے نوجوان کب جاگیں گے؟ دیکھئے ہمارے ملک میں کیا ہورہا ہے۔

آر ایس ایس سارے نظام ِ تعلیم پر قبضہ کرتی جارہی ہے۔ ہمارے آباواجداد کی آئیڈیالوجی کو منظم طریقہ سے ختم کیا گیا۔ ہر عہدہ‘ ہر وائس چانسلری پر آر ایس ایس کے آدمی بٹھادیئے گئے۔

میں آج بے حد خوش ہوں کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں نے منہ کھولا ہے۔اور ان کی آواز دبانے کی کوئی بھی جرأت نہیں کرسکتا۔