تلنگانہ

انتخابات کیلئے تقریباً 60 ہزار بیلٹس باکسس کا استعمال

الیکشن کمشنر نے ہر حلقہ میں اُمیدواروں کی فہرست کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتظامات پر توجہ دی ہے اور گورنمنٹ پرینٹنگ پریس میں بیلٹس پیپرز کی طباعت کا حکم دیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 59,779 بیلٹس یونٹس کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات

 الیکشن کمشنر نے ہر حلقہ میں اُمیدواروں کی فہرست کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتظامات پر توجہ دی ہے اور گورنمنٹ پرینٹنگ پریس میں بیلٹس پیپرز کی طباعت کا حکم دیا گیا۔

 تمام 33 اضلاع کے لئے رائے شماری کے مراکز کی فہرست کو بھی قطعیت دے دی گئی ہے۔ یہ کام حلقہ واری سطح پر کیا گیا ہے۔ جن حلقوں کے لئے فہرست کو قطعیت دی گئی ہے، اُس میں حیدر آباد اور اِس کے پڑوسی اضلاع شامل ہیں۔ پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ انتخابات کے لئے درکار تیاریاں کی جارہی ہے۔

 اِس سلسلہ میں سیکیوریٹی کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔ ووٹرس میں سیلپس کی تقسیم عمل میں لائی جاری ہے۔ تمام کام توقع ہے کہ 23 / نومبر کو تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ریلیز میں جو کہ کل رات جاری کی گئی ہے اِس میں مزید بیلٹس یونٹس کی ضروریات کے پیش نظر بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔