کانگریس حیدرآباد ویژن 2030, عثمانیہ ہاسپٹل کو ہیرٹیج عمارت کے طور پر شناخت دلائی جائے گی
کانگریس پارٹی کے جاری کردہ انتخابی منشور میں ”حیدرآباد ویژن 2030“ پیش کیا گیا۔ جس میں عثمانیہ ہاسپٹل کو ہیرٹیج عمارت کے طور پر شناخت دلانے کی کوشش اور سنہرے ماضی کا احیاء کریں گے۔

حیدرآباد: کانگریس پارٹی کے جاری کردہ انتخابی منشور میں ”حیدرآباد ویژن 2030“ پیش کیا گیا۔ جس میں عثمانیہ ہاسپٹل کو ہیرٹیج عمارت کے طور پر شناخت دلانے کی کوشش اور سنہرے ماضی کا احیاء کریں گے۔
شہر میں 4 عصری تقاضوں سے لیں 4 زجگی خانوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ 4 عصری ویٹرنری (حیوانات) دواخانوں کا قیام اور دو عصری تقاضوں سے لیس ای این ٹی ناک‘ کان‘ دانت‘ دواخانوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
شہر میں دو سوپر اسپیشلٹس آئی ہاسپٹل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ HMDA کے حدود میں موجود تمام سلم علاقوں کی جامع ترقی کے لئے سلم ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
تعمیراتی ملبہ کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے ری سائیکلنگ یونٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ریاست کے تمام اہم شہروں میں عصری تقاضوں سے لیس ملٹی پرپز پارکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں واقع مسالخ کو عصری تقاضوں سے لیس ہوئے سلاٹر ہاوز میں تبدیل کیا جائے گا۔ حیدرآباد کو زیرآب آنے کے خطرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے نالوں کی توسیع کی جائے گی۔
تمام سلم علاقوں میں رہنے والے غرباء کو محفوظ پینے کا پانی سربراہ کیا جائے گا۔ برقی‘ ڈرینج‘ تعلیم اور صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کے علاوہ رعایتوں سے مربوط سرویس کارڈ اور آروگیہ کارڈز فراہم کئے جائیں گے۔
ریاست بھر میں مجالس بلدیہ کارپوریشنس اور گرام پنچایتوں میں جائیداد ٹیکس اور دیگر محصولات کی وصولی پر جرمانہ روایت کو ختم کیا جائے گا۔ سفید راشن کارڈ کے حامل مالکان مکان سے جائیداد ٹیکس کی وصولی میں کمی لائی جائے گی۔ عظیم تر حیدرآباد کے بشمول تمام شہروں اور بلدیات میں ہر گھر کو 25 ہزار لیٹر پانی مفت سربراہ کیا جائے گا۔
ایل بی نگر تا بی ایچ ای ایل براہ آرام گھر‘ مہدی پٹنم‘ گچی باؤلی تک نئے میٹرو لائین توسیع کئے جائیں گے۔ نامپلی سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو بس اسٹانڈ میں مربوط کرتے ہوئے اسکائی واک تعمیر کئے جائیں گے۔
حیدرآباد میں پارکنگ مسئلہ حل کے طور پر پارکنگ کامپلکس تعمیر کئے جائیں گے۔ کارپوریشن اور تمام بلدی مراکز میں عصری سہولتوں سے آراستہ بستی پبلک اسکولس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ سٹ ون بس خدمات کو توسیع کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔