انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نین تاراسلائس کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

نین تارانے کہا، میں سلائس فیملی کا حصہ بننے اور اس مشہور برانڈ میں تعاون پیش کرنے پر بہت جوش ہوں۔ میں برانڈ کے آنے والے پروجیکٹس کا حصہ بننے کی منتظر ہوں۔

ممبئی: جنوبی ہند کی مشہور فلم اداکارہ نین تارا سلائس کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔ آم سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک اہم مشروب کے طور پرگزشتہ کچھ برسوں میں سلائس نے پورے ملک بھر کے گھرانوں میں اپنی جگہ یقینی بنائی ہے۔ سلائس نے نین تارا کو اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔

https://twitter.com/Shobitha_Talks/status/1764587916050006347

نین تارانے کہا، میں سلائس فیملی کا حصہ بننے اور اس مشہور برانڈ میں تعاون پیش کرنے پر بہت جوش ہوں۔ میں برانڈ کے آنے والے پروجیکٹس کا حصہ بننے کی منتظر ہوں۔

پیپسی کو انڈیا کے سلائس اینڈ ٹروپی کانا کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرانوج گوئل نے کہا، "ہمیں سلائس فیملی میں نین تارا کا خیرمقدم کرتے ہوئے بےحد خوشی محسوس ہورہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ عوام میں ان کی مقبولیت سے ہمیں صارفین سے جڑنے میں مددملے گی۔