بین الاقوامی
ٹرینڈنگ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی

عرب ریاستوں کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کا مسودہ اگرچہ قانون کے نفاذ کا پابند نہیں ہے تاہم یہ سیاسی وزن ضرور رکھتا ہے۔ قرارداد کے حق میں تالیوں کی گونج میں 120 ووٹس دیئے گئے۔

جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرتے ہوئے محصور غزہ تک امدادی رسائی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں جو دیکھا اس پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی ڈاکٹرز کا اہم اقدام
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل
غزہ میں اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

عرب ریاستوں کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کا مسودہ اگرچہ قانون کے نفاذ کا پابند نہیں ہے تاہم یہ سیاسی وزن ضرور رکھتا ہے۔ قرارداد کے حق میں تالیوں کی گونج میں 120 ووٹس دیئے گئے، جب کہ 45 غیر حاضر رہے اور 14  بشمول اسرائیل اور امریکہ  نے قرارداد کیخلاف ووٹ دیا۔

سلامتی کونسل کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں میں 4 بار اجلاس میں ناکامی کے بعد جنرل اسمبلی نے جنگ بندی کی قرارداد پاس کی ہے۔ قرارداد کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت درکار تھی جس میں غیر حاضری شمار نہیں ہوتی۔

a3w
a3w