تجارت

اڈانی کونیکس نے چنئی، نوئیڈا ڈیٹا سینٹر پروجیکٹ کے لیے 21.3 کروڑ ڈالر کا قرض اکٹھا کیا

اڈانی کونیکس نے جمعہ کو بتایا کہ اس نے چنئی اور نوئیڈا میں اپنے ڈیٹا سینٹر کمپلیکس کی تعمیر کے لیے مختلف بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت 21.3 کروڑ ڈالر کی قرض سہولت کا بندوبست کیا ہے۔

احمد آباد: اڈانی کونیکس نے جمعہ کو بتایا کہ اس نے چنئی اور نوئیڈا میں اپنے ڈیٹا سینٹر کمپلیکس کی تعمیر کے لیے مختلف بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت 21.3 کروڑ ڈالر کی قرض سہولت کا بندوبست کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
24 گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت اچانک اربوں ڈالر کم ہو گئی
گوتم اڈانی ایشیاء کے دولت مند ترین شخص برقرار
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
احمد آباد میں تیز رفتار کار ہجوم میں گھس گئی، 9 افراد ہلاک

اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ اورایجکونیکس کی برابر شیئر ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں بتایا گیا کہ اس قرض کا استعمال چنئی 1 ڈیٹا سینٹر کمپلیکس اور نوئیڈا کیمپس کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

چنئی 1 کیمپس کی صلاحیت 17 ایم ڈبلیو اور نوئیڈا کیمپس کی صلاحیت 50 ایم ڈبلیو ہے۔

ہندوستان اس وقت ڈیٹا سینٹر سیکٹر میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹ ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کرسیل کا اندازہ ہے کہ ملک میں ڈیٹا سینٹر کی صلاحیت 2021-22 میں 870 ایم ڈبلیو کے مقابلے 2024-25 تک 1700-1800 ایم ڈبلیو تک پہنچ جائے گی۔

اڈانی کونیکس نے کہا ہے کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے وہ 1000 ایم ڈبلیو صلاحیت کے گرین ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر میں مصروف ہے۔

اڈانی کونیکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جئے کمار جنکرراج نے کہا ہے کہ اڈانی کونیکس کے کیپٹل مینجمنٹ پلان میں تعمیراتی قرض کے لیے یہ کریڈٹ سہولت اہم ہے۔

اس سے کمپنی کو 2030 تک بروقت 1000 ایم ڈبلیوصلاحیت کے گرین ڈیٹا سینٹر کی سہولیات قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

ریلیز کے مطابق، کمپنی کو مذکورہ قرض آئی این جی بینک، میزوہو بینک، ایم یوایف جی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور سمتومو متسوئی کارپوریشن سے ایک معاہدے کے تحت حاصل ہوا ہے۔