بھارت

اڈانی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

ڈاکٹر سنگھ اپنی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں، عاجزی اور ملک کی خدمت سے آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتے رہیں گے۔

نئی دہلی: معروف صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
تعزیتی قرار داد کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس ملتوی
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی

مسٹر اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ’’تاریخ 1991 کی اقتصادی اصلاحات میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اہم کردار کے لیے ان کا ہمیشہ احترام کرے گی‘‘۔

ان کے اصلاحی اقدامات نے ہندوستان کو ایک نئی شکل دی اور ملک نے دنیا کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔

ڈاکٹر سنگھ اپنی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں، عاجزی اور ملک کی خدمت سے آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتے رہیں گے۔

سابق وزیر اعظم کا آج دیر شام قومی دارالحکومت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔