انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت کی ماں چل بسیں

راکھی ساونت نے اپنی والدہ کے برین ٹیومر کی تشخیص کا انکشاف اس وقت کیا جب وہ بگ باس 14 کے گھر میں قید تھیں۔

ممبئی: اداکارہ اور ماڈل راکھی ساونت کی والدہ کا ہفتہ کو انتقال ہو گیا۔ راکھی کی والدہ جو پچھلے کچھ سالوں سے کینسر سے متاثر تھیں، آج انتقال کر گئیں۔

متعلقہ خبریں
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت

وہ کینسر اور برین ٹیومر سے لڑ رہی تھیں۔ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ راکھی ساونت کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

راکھی ساونت نے اپنی والدہ کے برین ٹیومر کی تشخیص کا انکشاف اس وقت کیا جب وہ بگ باس 14 کے گھر میں قید تھیں۔

راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک جذباتی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی والدہ کی حالت کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا تھا۔

اس نے انکشاف کیا تھا کہ اس کی والدہ کو کینسر اور برین ٹیومر دونوں کی تشخیص کی گئی ہے۔

تاج میموریل کینسر ہسپتال میں راکھی کی والدہ کا علاج جاری تھا تاہم آج شام ان کا انتقال ہوگیا۔