شمالی بھارت

اڈانی گروپ مدھیہ پردیش میں ایک لاکھ دس ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا

اب ایک لاکھ دس ہزار کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری کی جائے گی، جو مختلف شعبوں میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

بھوپال: ملک کے معروف صنعت کار گوتم اڈانی نے آج کہا کہ ان کے گروپ نے مدھیہ پردیش میں50 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری پہلے ہی کر چکا ہے اور اب آنے والے وقت میں ایک لاکھ دس ہزار کروڑ روپے کی مزید سرمایہ کاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

دارالحکومت بھوپال میں آج سے شروع ہونے والے دو روزہ گلوبل انویسٹر سمیٹ کے افتتاحی اجلاس کے دوران مسٹر اڈانی نے کہا کہ ان کا گروپ پہلے ہی 50 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔

اب ایک لاکھ دس ہزار کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری کی جائے گی، جو مختلف شعبوں میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

مسٹر اڈانی نے کہا کہ اس کے علاوہ آنے والے وقت میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے مزید امکانات تلاش کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تمام سرمایہ کاری اگلے پانچ چھ سالوں میں کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے کام کرنے کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دنوں پورے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے بہتر امکانات اور ماحول ہیں۔