دہلی

بی جے پی کو دیگر جماعتوں سے 3 گنا زیادہ عطیات: اے ڈی آر

مالی سال 2021-22 کے دوران قومی جماعتوں کو جملہ عطیات میں 187.03 کروڑ روپیوں (31.50 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

نئی دہلی: مالی سال 2021-22 کے دوران قومی جماعتوں کو جملہ عطیات میں 187.03 کروڑ روپیوں (31.50 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔

قومی جماعتوں نے سال 2021-22 کے لئے 20 ہزار روپے سے اوپر کے جو جملہ عطیات ڈکلیر کئے وہ 780.774 کروڑ روپے ہیں۔ عطیہ دہندگان کی تعداد 7141 رہی۔

بی جے پی کو 614 کروڑ روپے ملے جبکہ کانگریس کے حصہ میں 95 کروڑ روپے آئے۔ بی جے پی کو جو ڈونیشن ملا وہ کانگریس‘ این سی پی‘ سی پی آئی‘ سی پی آئی ایم‘ این پی ای پی اور اے آئی ٹی سی کے ظاہر کردہ جملہ عطیات سے 3 گنا زیادہ ہے۔

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے بتایا کہ اسے سال 2021-22میں 20ہزار روپے سے اوپر کا کوئی ڈونیشن نہیں ملا۔ گزشتہ 16 سال سے اس کا ڈکلیریشن یہی ہے۔ قومی جماعتوں کو دہلی سے 395.85 کروڑ روپے‘مہاراشٹرا سے 105.3523 کروڑ روپے اور گجرات سے 44.96 کروڑ روپے ملے۔

a3w
a3w