اڈانی مسئلہ‘ سیبی کا 23 صفحات کا نوٹ سپریم کورٹ میں داخل
سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی) نے پیر کے دن 23 صفحات کا تحریری نوٹ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ پر رکھا جو اڈانی گروپ کے شیئرس میں حالیہ گراوٹ سے متعلق مفادِ عامہ کی 2 درخواستوں کی سماعت کررہی ہے۔
نئی دہلی: مارکٹ ریگولیٹر سیبی نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ وہ اڈانی گروپ کے خلاف ہنڈن برگ رپورٹ میں عائد الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ رپورٹ کے شائع ہونے سے قبل اور اس کے فوری بعد کی مارکٹ سرگرمیوں پر بھی اس کی نظر ہے۔
اس نے سپریم کورٹ سے یہ بھی کہا کہ اس کے پاس پختہ فریم ورک اور مارکٹ سسٹم ہے تاکہ بلارکاوٹ اسٹاک ٹریڈنگ جاری رہے اور اسٹاک ایکسچینج میں اُتارچڑھاؤ سے نمٹا جاسکے۔اس نے زور دے کر کہا کہ دنیا بھر میں ترقی یافتہ حصص بازار ”شارٹ سیلنگ“ کو ”جائز سرمایہ کاری“ مانتے ہیں۔
سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی) نے پیر کے دن 23 صفحات کا تحریری نوٹ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ پر رکھا جو اڈانی گروپ کے شیئرس میں حالیہ گراوٹ سے متعلق مفادِ عامہ کی 2 درخواستوں کی سماعت کررہی ہے۔
سیبی نے کہا کہ وہ ہنڈن برگ رپورٹ میں عائد الزامات اور رپورٹ کی اشاعت سے قبل اور اس کے بعد کی مارکٹ سرگرمیاں دونوں کی تحقیقات کررہی ہے۔ اس نے زور دے کر کہا کہ اڈانی گروپ کے شیئرس میں جو گراوٹ آئی اس کا حصص بازار پر قابل لحاظ اثر نہیں پڑا ہے۔ ہندوستانی مارکٹ سابق میں اس سے کہیں زیادہ بڑا نشیب و فراز دیکھ چکی ہے۔