مشرق وسطیٰ

غزہ میں بچوں کو ’جان لیوا‘ تغذیہ کی کمی کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

غزہ پٹی میں اگلے پانچ سالوں میں کم از کم 10,000 بچے تغذیہ کی کمی کا شکار ہو ں گے۔

اقوام متحدہ: غزہ پٹی میں اگلے پانچ سالوں میں کم از کم 10,000 بچے تغذیہ کی کمی کا شکار ہو ں گے۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہوں گے: اقوام متحدہ
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے اسے روکنے کے لیے ہنگامی خوراک کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ یونیسیف نے دو سال سے کم عمر کے 135,000 سے زیادہ بچوں اور اسرائیل کے زیر قبضہ غزہ پٹی میں رہنے والی 155,000 سے زیادہ حاملہ اور دودھ پلانے والی فلسطینی خواتین کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

خطے میں خوراک اور صحت کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہونے کے مراحل میں ہے۔

یونیسیف نے کہا کہ یونیسیف نے کہا ’’ہمیں فوری اور دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے، تاکہ انسانی ہمدردی کے کارکن غزہ پٹی میں ضروری خدمات کو مضبوط اور بحال کرنے میں مدد کر سکیں‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں سمیت اہم انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ چھوٹے بچوں، حاملہ خواتین اور زخمی مریضوں کا بحفاظت علاج اور ان کی دیکھ بھال کی جا سکے۔

a3w
a3w