حیدرآباد

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت42.5 ڈگری سلسیس درج

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ سے ہفتہ تک تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ سے ہفتہ تک تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

محکمہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 18تا22اپریل ریاست کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھرگرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری او ر سدی پیٹ اضلاع میں ژالہ باری ہوئی۔

اعظم ترین درجہ حرارت 41ڈگری سلسیس ریاست کے کئی مقامات پردرج کیاگیا۔اعظم ترین درجہ حرارت 42.5 ڈگری سلسیس گذشتہ روز عادل آباد ضلع میں درج کیاگیا۔

ذریعہ
یواین آئی