حیدرآباد
ٹرینڈنگ

تاریخی مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن منعقد نہیں ہوسکا: خصوصی رپورٹ

تاریخی مکہ مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر آج جلسہ یوم القرآن منعقد نہیں ہوسکا۔ ماہ رمضان کے آخر جمعہ کے موقع پر برسوں سے جلسہ یوم القرآن کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے تاہم اس سال کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی جماعت یا تنظیم کی جانب سے یہ جلسہ منعقد نہیں کیا گیا۔

حیدرآباد: تاریخی مکہ مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر آج جلسہ یوم القرآن منعقد نہیں ہوسکا۔ ماہ رمضان کے آخر جمعہ کے موقع پر برسوں سے جلسہ یوم القرآن کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے تاہم اس سال کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی جماعت یا تنظیم کی جانب سے یہ جلسہ منعقد نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
جلسہ کی منسوخی کے لئے پولیس ذمہ دار۔ امجد اللہ خاں کا الزام
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
مکہ مسجد لائبریری میں لاسیٹ کی فری کوچنگ کا 22 اپریل سے آغاز

محکمہ اقلیتی بہبود نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر رمضان کے تیسرے اور چوتھے جمعہ کے موقع پر مجلس اور ایم بی ٹی کو جلسہ یوم القرآن منعقد کرنے کی دی گئی اجازت کو منسوخ کردیا تھا۔

کمشنر اقلیتی بہبود تفسیر اقبال سے جنہوں نے مکہ مسجد میں انتظامات کی نگرانی کررہے تھے، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمائندہ منصف نے جب ان سے پوچھا کہ رمضان کے تیسری اور چوتھے جمعہ کو جلسہ یوم القرآن کی اجازت کو منسوخ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ توتفسیر اقبال نے بتایا کہ چونکہ جلسہ کو دو مختلف سیاسی جماعتوں کو منعقد کرنے کی اجازت دی گئی تھی انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر دی گئی اجازت منسوخ کردی گئی۔

یہ پوچھے جانے پر یہ ایک مذہبی جلسہ ہے کسی غیر سیاسی تنظیم کو اس کی اجازت دی جاسکتی تھی؟ تو انہوں نے وہی جواب دیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذکی وجہ سے کسی کو بھی اجازت نہیں دی گئی۔

مکہ مسجد کے عارضی ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے دیرینہ مطالبہ سے متعلق سوال پر تفسیر اقبال نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کاروائی جاری ہے۔ا نتخابی ضابطہ اخلاق کے اختتام کے بعد ہی اس میں مزید پیش رفت ہوگی۔

مکہ مسجد میں انتظامات سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مکہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے وسیع انتظامات کئے گئے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ گزشتہ جمعہ سے مکہ مسجد کے بیرونی حصہ میں جہاں وسیع و عریض شیڈ اور شامیانہ نصب کئے گئے ہیں، گرمی کی اس شدت میں کولرس اور برقی پنکھوں کی سخت ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ جبکہ پہلے اور دوسرے جمعہ میں کولرس اور پنکھوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

تفسیر اقبال نے بتایا کہ وہ ماتحت عہدیداروں سے اس کی وجہ دریافت کریں گے؟ شب قدر اور عید الفطر کے انتظامات سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ ماتحت عہدیداروں کے ہمراہ اجلاس طلب کرکے وسیع تر انتظامات کو قطعیت دیں گے۔بعدازاں کمشنر مائنا ریٹیز ویلفیر نے مکہ مسجد کے بائیں حصہ میں قدیم چھوٹے حوض کی تعمیر و تزئین کی تکمیل پر اس کا افتتاح انجام دیا۔

سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد محمد عبدالقدیر صدیقی نے اس موقع پر کمشنر اقلیتی بہبود تفسیر اقبال، سپرنٹنڈنٹ پولیس عادل آباد، غوث عالم اور دیگر عہدیدار کو شال اڑھا کر تہنیت پیش کی۔ اس دوران مکہ مسجد کے داخلہ گیٹ کو بند کردینے پر مصلیوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ گیٹ بند کرنے کی وجہ سے کئی مصلی مسجد کے اندر نہیں پہنچ سکے اور کہا کہ مسجد کے داخلہ گیٹ بند کرکے نماز ادا کرنا شریعت کے خلاف ہے۔

a3w
a3w