امریکہ و کینیڈا
امریکہ لائے گئے افغان لڑکے کی وفاقی نگرانی میں موت
افغان لڑکے نے اپنے والدین کے بغیر امریکہ کا سفر کیا اور وہ امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے دفتر برائے پناہ گزینوں کی آبادکاری کی نگرانی میں تھا۔

واشنگٹن: 2021 میں افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کے بعد امریکہ لائے گئے ایک افغان لڑکے کی وفاقی نگرانی میں موت ہو گئی، یہ معلومات سی بی ایس نیوز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان بچے کو لاعلاج بیماری تھی اور 13 جون کو امریکہ میں اس کی موت ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق افغان لڑکے نے اپنے والدین کے بغیر امریکہ کا سفر کیا اور وہ امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات کے دفتر برائے پناہ گزینوں کی آبادکاری کی نگرانی میں تھا۔
اس سال وفاقی نگرانی میں اکیلے بچے کی یہ چوتھی موت ہے، اس سے قبل تین تارکین وطن بچوں کی امریکی جنوبی سرحد عبور کرنے کے بعد موت ہوئی تھی۔