دہلی

مہرولی قتل کیس‘ آفتاب 14 روزہ عدالتی تحویل میں

جج نے اس سے پوچھاتھا کہ پوچھ تاچھ کے دوران آیا اس سے غلط برتاؤ ہورہا ہے یا اسے کوئی مسئلہ ہے تو آفتاب نے جواب دیاکہ وہ تحقیقات میں تعاون کررہا ہے‘ لیکن وہ ہرچیز یادکرکے نہیں بتاسکتا‘ جب بھی یاد آجائے گا بتادے گا۔

نئی دہلی: شردھاوالکر قتل کیس کے ملزم آفتاب امین پوناوالا کو ہفتہ کے دن دہلی کی ایک عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا۔ اسے امبیڈکرہاسپٹل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ساکیت کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ اسے اب تہاڑجیل منتقل کردیا جائے گا۔

اسی دوران امکان ہے کہ اس کا نارکو ٹسٹ پیر کے دن ہوگا۔ ذرائع کے بموجب اس کا پالی گراف ٹسٹ جمعہ کے دن ادھورا رہا۔ پچھلی سماعت22نومبر کو اس نے عدالت سے کہاتھا کہ شردھا والکر نے اسے طیش دلایاتھا۔ یہ کہنے کے بعد وہ خاموش ہوگیاتھا۔

a3w
a3w