حیدرآباد

41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عادل آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کئی کروڑ روپے مالیتی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔گذشتہ 41 سالوں میں نریندر مودی عادل آباد کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عادل آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کئی کروڑ روپے مالیتی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔گذشتہ 41 سالوں میں نریندر مودی عادل آباد کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی

آخری بار اندرا گاندھی نے 41 سال قبل عادل آباد کا دورہ کیا تھا.دوسری طرف ریونت ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کرتے ہوئے کے سی آر کے اختیار کردہ رویہ سے انحراف کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مودی کو اپنا بڑا بھای قرار دیتے ہوئے ریاست کے دورے پر آنے کے لئے ان کاشکریہ ادا کیا۔

چیف منسٹر نے کہا مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کو کروڑ ہا روپے مالیاتی پروجیکٹس کی منظوری کے لئے وہ مشکور ہے.چیف منسٹر نے کہا ان کا ماننا ہے کہ صرف انتخابات کے دوران ہی سیاست کرنی چاہیے،اور انتخابات کے بعد عوام کی ترقی اور خوشحالی پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت اسی نظریہ پر چلتے ہوئے مرکز کے تعاون وہ اشتراک سے ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرتی رہے گی۔