جرائم و حادثات

جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا

شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا۔یہ واقعہ ناگرکرنول ضلع کے لنگالامنڈل میں ایک ہفتہ پہلے پیش آیا تاہم اس کا علم گذشتہ روز ہوا۔

حیدرآباد (یواین آئی) شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا۔یہ واقعہ ناگرکرنول ضلع کے لنگالامنڈل میں ایک ہفتہ پہلے پیش آیا تاہم اس کا علم گذشتہ روز ہوا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

شوہراوربیوی دونوں کا تعلق چنچو قبائل سے ہے۔معمولی مسائل پر یہ دونوں ایک دوسرے سے جھگڑاکیاکرتے تھے۔

اگرچہ کہ جھگڑے کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم شوہر کے رویہ پر بیوی مایوس تھی۔جھگڑے کے بعد شوہر کے سوجانے پر اس نے رات دیرگئے شوہر کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ ڈالا۔

اس کی چیخ وپکار پر اس کو پڑوسیوں نے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت کے خراب ہونے پر بہتر علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کرنے کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا۔

بعد ازاں اس کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔