جرائم و حادثات
قتل کے بعد لاش اسپتال میں چھوڑکر فرار
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں نامعلوم شخص کی لاش چھوڑکر ایک شخص فرارہوگیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں نامعلوم شخص کی لاش چھوڑکر ایک شخص فرارہوگیا۔
ذرائع کے مطابق یہ شخص اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لاش کو چھوڑکر فرارہوگیا۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی اسپتال کے طبی اہلکاروں نے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اورایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ قتل کے بعد اس شخص نے لاش کو اسپتال میں چھوڑدیا اور فرارہوگیا۔
پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔