حیدرآباد

محمود علی صاحب نے اپنے باڈی گارڈ کو تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو وائرل

یہ واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب محمود علی ریاستی وزیر افزائش مویشیاں تلاسانی سرینواس یادو سے ملاقات کرنے پہنچے تھے کیونکہ آج ان کی سالگرہ تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی جمعہ کو اپنے پرسنل سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) کو مبینہ طور پر ایک تھپڑ رسید کرتے ہوئے تنازعہ میں گِھر گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلاسانی سرینواس یادو نے اپنے پوتے کے ساتھ دیوالی منائی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

یہ واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب محمود علی ریاستی وزیر افزائش مویشیاں تلاسانی سرینواس یادو سے ملاقات کرنے پہنچے تھے کیونکہ آج ان کی سالگرہ تھی۔

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں وزیر داخلہ محمود علی اپنے پی ایس او سے کہہ رہے ہیں کہ وہ تلاسانی کے لئے پھولوں کا گلدستہ انہیں دیں جس پر سیکوریٹی افسر کنفیوز ہوگیا کیونکہ شاید اسے پتہ نہیں تھا کہ گلدستہ لایا گیا ہے۔

جب کچھ لمحوں کی تاخیر ہوگئی تو محمود علی نے اسے تھپڑ ماردیا۔ اس دوران ایک گلدستہ دوسرے لوگ محمود علی کو دیتے ہیں جو اسے تلاسانی سرینواس یادو کو پیش کرتے ہیں۔

یہ پورا واقعہ سرکاری عہدیداروں، پولیس عہدیداروں اور بی آر ایس کے دیگر قائدین اور پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں ہوا جس کے بعد محمود علی  ایک تنازعہ میں گھر گئے ہیں کیونکہ واقعہ کا ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

دراصل ریاستی وزیر تلاسانی سرینواس یادو کی سالگرہ پارٹی منعقد کی گئی تھی جس میں بی آر ایس کے اعلیٰ قائدین اور کئی ریاستی وزرا اور اعلیٰ سرکاری عہدیدار شریک تھے۔

محمود علی نے جب اپنے باڈی گارڈ کو تھپڑ رسید کیا تو وہ حیران ہوگیا جبکہ دوسری طرف سرینواس یادو نے فوری صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ماحول کو خوشگوار بنانے کی کوشش کی اور قدم بڑھاتے ہوئے محمود علی سے بغل گیر ہوئے۔

a3w
a3w