خدا‘ کے سی آر کیخلاف، بدعنوانیوں کے خاتمہ کا وقت:کے اے پال
کے اے پال نے کہا کہ اس حادثہ سے واضح ہوگیا کہ خدا، کے سی آر کے خلاف ہے۔ اب ان کی بدعنوانیوں کے خاتمہ کا وقت قریب آچکا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ کے سی آر اپنی غلطیوں کو سدھاریں، پچھتاؤا کریں اور اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں۔
حیدرآباد: نئے سکریٹریٹ میں آتش زدگی کے واقعہ پر صدر پرجا شانتی پارٹی کے اے پال نے شدیدبرہمی ظاہر کی۔ آج اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے واستو کے نام پر پرانے سکریٹریٹ کی عمارتوں کو منہدم کراتے ہوئے نیا سکریٹریٹ تعمیر کیا۔
اس عمارت کو معمار دستور بی ار امبیڈکر کے نام سے موسوم کیا گیا مگر جب عمارت کے افتتاح کی بات آئی تو امبیڈکر کی یوم پیدائش کے بجائے اپنی سالگرہ 17فروری کو قطعیت دی۔ یہ بات خدا کو ناگوار گذری اور عمارت کی چھٹویں منزل پر آگ لگ گئی۔
کے اے پال نے کہا کہ اس حادثہ سے واضح ہوگیا کہ خدا، کے سی آر کے خلاف ہے۔ اب ان کی بدعنوانیوں کے خاتمہ کا وقت قریب آچکا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ کے سی آر اپنی غلطیوں کو سدھاریں، پچھتاؤا کریں اور اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں۔
وزیر اعظم سے متعلق انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ کے اے پال نے چیف منسٹر سے امبیڈکر جینتی کے دن ہی نئے سکریٹریٹ کا افتتاح عمل میں لانے کی اپیل کی۔