بین الاقوامیقومی

ہندوستانی نژاد امریکیوں کا امریکی انتخابات میں نمایاں مظاہرہ

ہندوستانی امریکی ڈیموکریٹک قانون سازوں امی بیرا‘ روکھنہ‘ سہاس سبرامنیم اور پرمیلا جیہپال امریکی ایوان نمائندگان کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئے جبکہ پیا ڈانڈیہ نے پہلی مرتبہ امریکی کانگریس میں قدم رکھا۔ وسط مدتی انتخابات میں ہندوستانی برادری نے اچھا مظاہرہ کیا۔

واشنگٹن (پی ٹی آئی) ہندوستانی امریکی ڈیموکریٹک قانون سازوں امی بیرا‘ روکھنہ‘ سہاس سبرامنیم اور پرمیلا جیہپال امریکی ایوان نمائندگان کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئے جبکہ پیا ڈانڈیہ نے پہلی مرتبہ امریکی کانگریس میں قدم رکھا۔ وسط مدتی انتخابات میں ہندوستانی برادری نے اچھا مظاہرہ کیا۔

کئی دیگر ہندوستانی امریکی امیدواروں نے گورنر تا ریاستی لیجسلیچر اور مجالس مقامی تک مختلف عہدوں پر الیکشن لڑا۔ منگل کے دن رائے دہی ہوئی تھی۔ امریکی ایوان نمائندگان کی تمام 435‘ سنیٹ کی 35 اور گورنری کی 36 نشستوں کے لیے الیکشن ہوا تھا۔

61 سالہ امی بیرا کی یہ 8ویں میعاد ہے۔وہ فزیشن سے سیاستداں بنے۔امریکی کانگریس میں وہ عرصہ سے موجود ہیں۔ علاج معالجہ اور سفارتکاری میں انہیں اہم آواز سمجھا جاتاہے۔

ان کی پیدائش 1965 میں گجراتی ایمگرینٹ ماں باپ کے گھر ہوئی تھی۔ انہوں نے کیلیفورنیا کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے ڈاکٹری کی ڈگری لی۔