حیدرآباد

وزیر زراعت ٹی ناگیشورراؤنے کھمم کے سرکاری اسپتال کا اچانک دورہ کیا

ٹی ناگیشورراؤ نے اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے احاطہ میں کچرا اور سیوریج کاپانی جمع ہونے پر برہمی کا اظہار کیااور طبی حکام کو فوری طور پر اردگرد کی صفائی کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ طبی عملے کو اُن مریضوں کے ساتھ شائستگی سے پیش آنا چاہیے جو علاج کے لیے اسپتال آتے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو کھمم کے سرکاری اسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے آدھے گھنٹے تک احاطہ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کی تفصیلات حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
کاشتکار، بات چیت کے لئے تیار: کسان قائد
لیموں کرے جواں!
ہسپتال کے بجائے یوٹیوب چانلس قائم کرنا چاہئے تھا
دواخانوں میں مریضوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں: ہریش راؤ

 انہوں نے اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے احاطہ میں کچرا اور سیوریج کاپانی جمع ہونے پر برہمی کا اظہار کیااور طبی حکام کو فوری طور پر اردگرد کی صفائی کی ہدایت دی۔

 بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور ڈاکٹروں اور عملے کی ملازمتیں پُر کی جائیں گی۔ کلکٹر مزمل خان کو ہدایت کی گئی کہ وہ متعلقہ معاملات پرمناسب کارروائی کریں۔

a3w
a3w