مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

رفح کراسنگ کے ذریعہ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونا شروع

ذرائع اور ایک امدادی کارکن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ادویات لے جانے والے ٹرک تیار کیے جا رہے ہیں اور سرحدی عملہ کراسنگ کے مصر کی طرف موجود ہے۔

قاہرہ: انسانی امداد سے لدے ٹرک رفاح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہونا شروع ہو گئے۔ قطر کے سرکاری ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سامان سے لدے ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
سعودی عرب،ڈونباس کی انسانی مدد کے لیے تیار
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید
لندن اور انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا جنگ روکنے کیلئے مارچ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع اور ایک امدادی کارکن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ادویات لے جانے والے ٹرک تیار کیے جا رہے ہیں اور سرحدی عملہ کراسنگ کے مصر کی طرف موجود ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی جارحیت کے خلاف سٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں ہزاروں افراد نے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مارچ میں حصہ لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریلی کے انعقاد کی آخری لمحات میں منظوری مل گئی، اس سے قبل کی ریلی میں کچھ مظاہرین کی جانب سے یہودی مخالف نعرے لگائے جانے کے بعد تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

فلسطین ایکشن گروپ نے بتایا کہ آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں منعقد کیے جانے والے مارچ میں تقریباً 15 ہزا فراد نے شرکت کی، جبکہ مظاہرین ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے تھامے نعرے لگا رہے تھے کہ ’فلسطین کبھی ختم نہیں ہوگا‘۔

پولیس، بشمول گھوڑے پر سوار افسران اس موقع پر گشت کر رہے تھے، جس نے شہر کی سڑکیں بند کر دی تھیں، اور پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر فضا سے جائزہ لے رہا تھا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل۔حماس تنازع کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے جسٹن ٹروڈو کے دفتر کے حوالے سے بتایا کہ کینیڈین وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ اسرائیل، مغربی کنارے اور غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے تنازع کے انسانی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اور اس اہمیت پر زور دیا کہ فریقین شہریوں کی حفاظت کریں اور متاثرہ علاقوں تک انسانی ہمدردی کی رسائی کو یقینی بنائیں۔

دریں اثنا اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ میں ’کامیابی حاصل کرنے تک لڑائی‘ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے اور اپنی فوج کی جانب سے بمباری اور متوقع حملے نہ روکنے کا عندیہ دیا ہے۔ نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے دو مغوی واپس گھر پہنچ چکے ہیں، ہم تمام مغویوں اور لاپتا افراد کی واپسی کی کوششیں نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اُس وقت تک لڑیں گے جب تک فتح نہ حاصل کر لیں۔ انٹرنیٹ ٹریک کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ غزہ میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ میٹرکس ’اسپیڈ کلکس‘ پر سروس کو ظاہر نہیں کرہی، جو غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والے بڑے اداروں میں سے ایک ہے، جبکہ شمالی غزہ میں کئی لائیو سٹریمز آف لائن ہو جاتے ہیں۔

a3w
a3w