دہلی
طیارے میں پیشاب کا واقعہ، ایر انڈیا پر جرمانہ
نگران کار ادارے نے 26 نومبر 2022 کو رونما ہوئے واقعہ میں ایر انڈیا کے ڈائرکٹر برائے ان فلائٹ سرویسس پر اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں ناکامی پر 3 لاکھ روپیوں کا جرمانہ بھی لگایا۔

نئی دہلی: شہری ہوا بازی کیریگولیٹر ڈی جی سی اے نے ایر انڈیا پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ نیویارک تا دہلی فلائٹ کے پائلیٹ ان کمانڈ کا لائسنس معطل کردیا جس میں ایک شخص نے مبینہ طور پر خاتون ساتھی مسافر پر پیشاب کیا تھا۔
نگران کار ادارے نے 26 نومبر 2022 کو رونما ہوئے واقعہ میں ایر انڈیا کے ڈائرکٹر برائے ان فلائٹ سرویسس پر اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں ناکامی پر 3 لاکھ روپیوں کا جرمانہ بھی لگایا۔
جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سیول ایویشن (ڈی جی سی اے) کے علم میں یہ واقعہ 4 جنوری کو آیا اور مختلف قواعد کی خلاف ورزیوں پر یہ تازہ اقدامات کئے گئے۔