قومی

ایئر انڈیا گروپ کی اتوار کو مغربی ایشیا کے لیے 50 پروازیں

ایئر انڈیا گروپ نے اتوار کے روز مغربی ایشیا کے لیے اور وہاں سے مجموعی طور پر 50 پروازیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایئر لائنز نے ایک اپ ڈیٹ میں بتایا کہ وہ اپنی ذیلی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ مل کر آج سعودی عرب کے شہر جدہ اور عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے کل 20 باقاعدہ پروازوں چلائے گا۔

نئی دہلی: ایئر انڈیا گروپ نے اتوار کے روز مغربی ایشیا کے لیے اور وہاں سے مجموعی طور پر 50 پروازیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایئر لائنز نے ایک اپ ڈیٹ میں بتایا کہ وہ اپنی ذیلی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ مل کر آج سعودی عرب کے شہر جدہ اور عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے کل 20 باقاعدہ پروازوں چلائے گا۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایر انڈیا نے اسرائیل کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری

اس کے علاوہ مغربی ایشیا کے مختلف شہروں سے 30 خصوصی پروازیں (آنے اور جانے والی دونوں ملا کر) چلانے کا منصوبہ ہے۔

ایئر انڈیا ایکسپریس کی مسقط سے دہلی، کوچی، ممبئی اور کنور کے لیے پروازیں دستیاب ہوں گی، جبکہ ایئر انڈیا کی پرواز دہلی اور ممبئی سے جدہ کے لیے ہوگی۔

ایئر انڈیا ایکسپریس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے بنگلورو اور منگلورو کے لیے ایک ایک اور کوزی کوڈ کے لیے دو پروازیں چلا رہی ہے۔ سعودی عرب کے شہر دمام سے بھی کوزی کوڈ کے لیے اس کی ایک پرواز ہوگی۔

گروپ کی تمام خصوصی پروازیں متحدہ عرب امارات سے ہوں گی۔ ایئر انڈیا دبئی سے دہلی کے لیے ایک پرواز کا آپریشن کر رہی ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کی ابوظہبی سے دہلی کے لیے دو اور بنگلورو، کوچی، کوزی کوڈ اور ممبئی کے لیے ایک ایک پرواز طے کی گئی ہے۔

راس الخیمہ سے اس کی پروازیں امرتسر، کوچی، کوزی کوڈ، ممبئی اور تروواننت پورم کے لیے ہوں گی۔ شارجہ سے وہ کنور اور ممبئی کے لیے پروازوں کا آپریشن کرے گی۔