حیدرآباد

آکاسا ایر نے 150 بوئنگ طیاروں کا آرڈردیا

۔ حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر منعقدہ انڈیا ونگس شو کے پہلے دن آکاساایر نے بوئنگ کی خریدی کا بڑا آرڈردیا ہے۔ آکاساایر کے فاؤنڈر سی ای او ونئے دوبے نے یہ بات بتائی۔

حیدرآباد: آکاساائیرجو ملک کی ڈھائی سالہ قدیم ایرلائن ہے‘ اپنے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل خدمات میں توسیع دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس منصوبہ کے تحت اس ایرلائن نے 250 بوئنگ 737 MAXN طیاروں کی خریدی کا آرڈردینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
پہلے تبادلے پھر بعدمیں منسوخ، سیاسی دباؤیاسفارش پرڈی جی پی اورسٹی پولیس کمشنر احکام واپس لینے پر مجبور
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد
جامعہ عثمانیہ میں عربی و فارسی زبانوں کی تنسیخ پر افسوسناک ردعمل: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ

تازہ آرڈر 737MAS-10 اور737MAX 80299 جیٹ طیاروں پرمشتمل ہے۔ سال 2032 تک ایرلائن کوطیاروں کی ترسیل کاایک مستحکم سلسلہ فراہم ہوگا جس سے ایرلائن کے گھریلو اور بین الاقوامی خدمات میں توسیع کے منصوبہ کو تقویت ملے گی۔

 آکاسا نے ابتداء میں 737MAX بوئنگ کے 72 طیاروں کا آرڈر دیا تھا اس کے بعد گزشتہ سال 4 بوئنگ طیاروں کا آرڈردیاتھا۔ جنوری سال 2024 میں نئی معاملت طئے پائی ہے۔ نئے آرڈر کے بعد ایرلائن کے بیڑے میں شامل طیاروں کی تعداد226 تک پہنچ جائے گی۔

آکاسا ایر کے بیڑہ میں فی الحال22طیارے شامل ہیں۔ جب نئے طیارے(204) مل جائیں گے تب جملہ طیاروں کی تعداد226ہوجائے گی۔ نئے طیارے 8 سال کی مدت کے دوران ایرلائن کو مل جائیں گے۔ حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر منعقدہ انڈیا ونگس شو کے پہلے دن آکاساایر نے بوئنگ کی خریدی کا بڑا آرڈردیا ہے۔ آکاساایر کے فاؤنڈر سی ای او ونئے دوبے نے یہ بات بتائی۔