تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ کا الرٹ: کئی اضلاع میں شدید کہر اور آندھرا پردیش میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 12 جنوری تک رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ ماہرین کے مطابق ریاست میں ایک بار پھر سرد لہر جیسے حالات پیدا ہوں گے جیسے دسمبر کے پہلے ہفتہ جیسی ٹھٹھرتی ہوئی سردی کا احساس ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 12 جنوری تک رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ ماہرین کے مطابق ریاست میں ایک بار پھر سرد لہر جیسے حالات پیدا ہوں گے جیسے دسمبر کے پہلے ہفتہ جیسی ٹھٹھرتی ہوئی سردی کا احساس ہوگا۔

ریاست کے کئی حصوں میں شدید کہر چھائے رہنے کا امکان ہے جس کا اثر رات اور صبح کے وقت زیادہ رہے گا۔ دن کا درجہ حرارت بھی 25 سے 26 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کی رات ضلع سنگاریڈی کے کوہیر میں اقل ترین درجہ حرارت 11.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیاتھا۔


دوسری جانب آندھرا پردیش میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے دباؤ کے باعث 8 جنوری کے بعد سری لنکا کے قریب ایک کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ اس کے زیر اثر 9 جنوری سے تمل ناڈو کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش کے جنوبی ساحلی علاقوں اور رائل سیما میں ہلکی تااوسط بارش ہو سکتی ہے۔