تلنگانہ
تلنگانہ کے موسی پراجکٹ کے چاردروازے کھولے گئے
بالائی علاقوں میں ہوئی شدیدبارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقع موسی پراجکٹ میں پانی کی سطح میں اضافہ درج کیاگیاجس کے بعد اس کے چار دروازے کھولتے ہوئے پانی کونچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔
حیدرآباد: بالائی علاقوں میں ہوئی شدیدبارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقع موسی پراجکٹ میں پانی کی سطح میں اضافہ درج کیاگیاجس کے بعد اس کے چار دروازے کھولتے ہوئے پانی کونچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔
اس پراجکٹ میں پانچ ہزارکیوزک پانی کا بہاودرج کیاگیا۔
اس کی سطح میں ہر گھنٹہ اضافہ کے پیش نظر اس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑنے کا کام کیاگیا۔
اس پراجکٹ میں 466 کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔
اس پراجکٹ کی مکمل سطح آب 645 فیٹ کے برخلاف 642 فیٹ درج کی گئی۔