حیدرآباد

یادادری پراجکٹ میں اسکام کا الزام جھوٹا:جگدیش ریڈی

سابق وزیر جگدیش ریڈی نے اسپیکر سے کہا کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی جانچ برسرخدمت جج سے کروائیں۔انھوں نے کہا کہ یادادری پراجکٹ میں اسکام کا الزام جھوٹا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور سابق وزیربجلی جگدیش ریڈی کے درمیان اسمبلی میں تلنگانہ میں بجلی کے شعبہ کی صورتحال پر بحث ہوئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

وزیر کومٹ ریڈی نے الزام لگایا کہ یادادری تھرمل پاور پراجکٹ میں بڑا اسکام ہوا ہے اور جگدیش ریڈی نے 10 ہزار کروڑ روپئے حاصل کرلئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ٹنڈرکے بغیر پراجکٹ دینابڑا سکینڈل ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پیشروبی آرایس حکومت نے کبھی بھی 24 گھنٹے بجلی فراہم نہیں کی۔

 سب اسٹیشنوں پر لاگ بُک پر نظر ڈالنے سے یہ سب پتہ چلتا ہے۔ انہوں کہا کہ 10ہزار کروڑ روپے کے اسکام کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے۔سابق وزیر جگدیش ریڈی نے اسپیکر سے کہا کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی جانچ برسرخدمت جج سے کروائیں۔انھوں نے کہا کہ یادادری پراجکٹ میں اسکام کا الزام جھوٹا ہے۔