حیدرآباد

صدرجمہوریہ نے راشٹرپتی نیلائم کے احاطہ میں 120 فٹ بلند قومی پرچم کے پول کی نقاب کشائی کی

صدر جمہوریہ جو سرمائی تعطیلات گذارنے کیلئے جنوبی ہند میں اپنی سرکاری رہائش گاہ راشٹرپتی نیلائم میں مقیم ہیں،نے اس رہائش گاہ کے احاطہ میں گارڈن کم میوزیکل فاؤنٹین اور تجدید شدہ سیڑھیوں کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد:صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج حیدرآباد کے راشٹرپتی نیلائم کے احاطہ میں لگائے گئے 120 فٹ بلند قومی پرچم کے پول کی نقاب کشائی کی۔ 1948 میں، ایم کے ویلوڈی، جو ریاست حیدرآباد کے ہندوستان کے ساتھ انضمام کے بعد ریاست کے پہلے وزیر اعلی کے طور پر مقرر ہوئے تھے، نے 120 فٹ کا قومی پرچم لہرایاتھا۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

یہ نیا پرچم اس کی جگہ نصب کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ جو سرمائی تعطیلات گذارنے کیلئے جنوبی ہند میں اپنی سرکاری رہائش گاہ راشٹرپتی نیلائم میں مقیم ہیں،نے اس رہائش گاہ کے احاطہ میں گارڈن کم میوزیکل فاؤنٹین اور تجدید شدہ سیڑھیوں کا افتتاح کیا۔ ریاستی وزیر ڈی انسویا سیتاکا نے پروگرام میں شرکت کی۔

a3w
a3w