حیدرآباد

اراضیات پر قبضوں کے الزامات، ہائی کورٹ سے رجوع ہونے ملا ریڈی کا فیصلہ

ملاریڈی نے ان کے خلاف شامیر پیٹ میں درج کئے گئے مقدمہ کو خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی واضح رہے کہ ملا ریڈی کے خلاف گزشتہ ہفتہ ہی اٹراسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

حیدرآباد: سابق وزیر سی ایچ ملا ریڈی نے ان پر اراضیات پر غیر قانونی قبضوں کے الزامات کے خلاف تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا۔ ملاریڈی نے ان کے خلاف شامیر پیٹ میں درج کئے گئے مقدمہ کو خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی واضح رہے کہ ملا ریڈی کے خلاف گزشتہ ہفتہ ہی اٹراسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
تلنگانہ کے چند میڈیکل کالجوں پر ای ڈی کے بیک وقت دھاؤے
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

 ملا ریڈی اور دیگر9 افراد کے خلاف47 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملاریڈی نے ہائی کورٹ میں داخل کردہ عرضی میں درج کیا کہ ان سے سیاسی طورپر بدلہ لینے اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کے لئے ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے اس لئے اس بے بنیاد مقدمہ کو خارج کردیا جانا چاہئے دوسری طرف ملاریڈی کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہونے والی ہے۔