پٹاخوں میں قرآنی اوراق کا مبینہ استعمال،مشیر آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج
مشیرآباد میں دستیاب پٹاخوں میں قرآن مجید کے اوراق لپٹے ہوئے پائے گئے۔ اس واقعہ کے خلاف مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجد اللہ خاں خالد نے احتجاج کیااور مشیرآبادپولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

حیدرآباد: فرقہ پرستوں کی پرانی چال ہے کہ قرآن کی بے حرمتی کی جائے۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔پٹاخوں میں قرآن کے صفحات کا استعمال بھی اسی کا ثبوت ہے۔ اس سے پہلے اس طرح کی حرکت کی گئی اور مغل پورہ پولیس میں چندسال پہلے شکایت کروائی جاچکی ہے اورملزمین کوضلع اننتا پور سے گرفتار کیاگیاتھا۔
ذرائع کے بموجب مشیرآباد میں دستیاب پٹاخوں میں قرآن مجید کے اوراق لپٹے ہوئے پائے گئے۔ اس واقعہ کے خلاف مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجد اللہ خاں خالد نے احتجاج کیااور مشیرآبادپولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔
فرقہ پرست عناصر وقفہ وقفہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کررہے ہیں۔ یہ اسلام دشمن عناصر ہیں جواس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔یہاں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ان حالات میں مسلمان صبر سے کام لیں اورقانون پر بھروسہ رکھیں۔اس موقع پر مشیرآباد پولیس اسٹیشن پر مسلمانوں کی بھاری تعدادجمع ہوگئی تھی۔پولیس نے پٹاخوں کوضبط کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ یہ پٹاخے شیواکاشی میں تیار کئے گئے۔