تلنگانہ

تلنگانہ کے نئے وزرا کے قلمدانون کا الاٹمنٹ

تلنگانہ ریاست کے نئے وزرا کے قلمدانوں کو وزیراعلی ریونت ریڈی نے الاٹ کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست کے نئے وزرا کے قلمدانوں کو وزیراعلی ریونت ریڈی نے الاٹ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
اے مہیشور ریڈی، اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

اس سلسلہ میں وہ گذشتہ روز قومی دارالحکومت نئی دہلی روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے پارٹی کے قومی صدرملکارجن کھرگے، اہم لیڈران راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی اور ان قلمدانوں کے سلسلہ میں تفصیلی طورپرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ہفتہ کی صبح وزرا کے قلمدانوں کا اعلان کیا۔وزیراعلی نے داخلہ،بلدی نظم ونسق، ایس سی، ایس ٹی بہبود کے قلمدان اپنے پاس رکھے ہیں۔

نئے قلمدانوں میں ملوبھٹی وکرامارکا کو فائنانس،بجلی کا قلمدان الاٹ کیاگیا ہے۔اسی طرح تُملاناگیشورراو کو زراعت، جوپلی کرشنا راو کو آبکاری، سیاحت کا قلمدان دیاگیا ہے۔

اتم کمارریڈی کو آبپاشی، سیول سپلائز، دامودرراج نرسمہا کو صحت، سائنس اینڈ ٹکنالوجی،کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو عمارات وشوارع، سینماٹوگرافی،سریدھربابوکو آئی ٹی، انڈسٹریز، امورمقننہ کا قلمدان دیاگیاہے۔پی سرینواس ریڈی کو ریونیو،اطلاعات کاقلمدان الاٹ کیاگیا ہے۔پونم پربھاکر کو ٹرانسپورٹ، بی سی ویلفیر، سیتکا کو پنچایت راج، بہبودی خواتین واطفال اور کونڈاسریکھا کو جنگلات کا قلمدان دیاگیا ہے۔

وزیراعلی ریونت ریڈی نے اپنے وزرا کے قلمدانوں کی فہرست گورنر کے حوالے کی۔