حیدرآباد

الوارجن، ورچول طریقہ سے نامپلی عدالت میں حاضر

نامپلی عدالت نے بھگدڑ کیس کی اگلی سماعت10جنوری تک ملتوی کردی۔اُسی دن، الوارجن کو ریمانڈ سے مربوط مسئلہ پر سماعت ہوگی۔ نامپلی عدالت نے ٹالی ووڈ اداکار کی با قاعدہ ضمانت کی درخواست پر سماعت 30دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

حیدرآباد: سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں فلم اداکار الو ارجن جمعہ کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نامپلی عدالت میں پیش ہوئے۔ 4دسمبر کو پشپا۔2 فلم کے پریمیر شو کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ جس میں ایک خاتون ہلاک اور اسکا بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔ کے بعد الوارجن کو ان کے خلاف درج کیس میں 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیاتھا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال

 عدالت نے انہیں 14 دنوں تک عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔ تاہم اس کیس کے 11ویں ملزم الوارجن کو دوسرے دن ضمانت پر چنچل گوڑہ جیل سے رہا کردیا گیا۔14 دنوں کی عدالتی تحویل کی میعاد27 دسمبر کو ختم ہونے پر فلم اداکار الوارجن کو مزید کارروائی کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا۔

 اداکار کے وکلا نے الوارجن کو ورچول طریقہ سے پیش ہونے کی عدالت سے اجازت طلب کی۔ وکلا نے بتایا کہ اگر الو ارجن شخصی طور پر عدالت میں حاضر ہوتے ہیں تو احاطہ عدالت میں بھیڑ جمع ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کے بعد اداکار، ورچول طریقہ سے عدالت میں پیش ہوئے۔

نامپلی عدالت نے بھگدڑ کیس کی اگلی سماعت10جنوری تک ملتوی کردی۔اُسی دن، الوارجن کو ریمانڈ سے مربوط مسئلہ پر سماعت ہوگی۔ نامپلی عدالت نے ٹالی ووڈ اداکار کی با قاعدہ ضمانت کی درخواست پر سماعت 30دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

کیونکہ پولیس نے ضمانت کی درخواست پر کاونٹر داخل کرنے کیلئے مہلت طلب کی ہے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے 13دسمبر کو الوارجن کو عبوری ضمانت منظور کی تھی اور ہائی کورٹ نے اداکار کو ہدایت دی تھی کہ وہ باقاعدہ ضمانت کے حصول کیلئے تحت کی عدالت (نامپلی) سے رجوع ہوں۔