مشرق وسطیٰ

غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے:برطانوی جریدے کا انکشاف

غزہ میں صہیونی ریاست اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم اور دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور اموات 2 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

لندن: غزہ میں صہیونی ریاست اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم اور دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور اموات 2 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں

غاصب اسرائیل یوں تو 70 سال کے مقبوضہ فلسطین میں ظلم ڈھا رہا ہے لیکن گزشتہ سال 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس کی وحشیانہ کارروائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی جس میں اب تک ہزاروں مظلوم فلسطینیوں کے شہید، کئی گنا کے زخمی اور لاپتہ ہونے کی خبریں بین الاقوامی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

تاہم ایک برطانوی تحقیقاتی جریدے نے غزہ میں جاری صہیونی دہشت گردی سے پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 یا 40 ہزار نہیں بلکہ 2 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

الجزیرہ نے برطانوی تحقیقی جریدے لینسٹ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینوں کی اموات کی تعداد جو 38 ہزار تک بتائی جا رہی ہے درست نہیں بلکہ شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار (دو لاکھ کے قریب) پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بالواسطہ اموات براہ راست اموات کی تعداد سے تین سے پندرہ گنا زیادہ ہوسکتی ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار تک یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں مجموعی آبادی 23 لاکھ ہے، جس میں 8 فیصد آبادی جنگ کا ایندھن بن چکی ہے، جن میں بڑی تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 10 ہزار لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جبکہ غزہ کی 35 فیصد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بے گھر فلسطینیوں کو غزہ سے فوری انخلا کا حکم دے دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فوجی حملوں میں مزید 45 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی ٹینک غزہ میں تین اطراف سے داخل ہوئے اور فورسز نے غزہ کے شمالی علاقوں پر بھی بمباری کی جب کہ گزشتہ چار روز میں چار اسکول تباہ کر کے درجنوں پناہ گزینوں کو شیہد کر دیا ہے۔

اسرائیل نے ایک اور اسپتال خالی کرنے کی وارننگ بھی دے دی ہے، جس کے بعد الاہلی سے مریضوں کو نکالا جا رہا ہے۔
دوسری جانب حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں اسرائیلی قتل عام اور نقل مکانی جاری رہی تو جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کیلیے آج قطر اور کل مصر میں مذاکرات ہوں گے۔

a3w
a3w