انٹرٹینمنٹحیدرآباد

زخمی کمسن لڑکے کو دیکھنے الوارجن کو مشروط اجازت

رام گوپال پیٹ پولیس نے آج ا داکار الوارجن کو 9 سالہ سری تیجا کی عیادت کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔

حیدرآباد: رام گوپال پیٹ پولیس نے آج ا داکار الوارجن کو 9 سالہ سری تیجا کی عیادت کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے الوارجن کو شرائط کے ساتھ سری تیجا کی عیادت کرنے کی اجازت وصول ہوئی ہے۔ پشپا۔2 فلم کے پریمئیر شو کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ واقعہ میں سری تیجا زخمی ہوگیا جس کا کمس ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔

رام گوپال پیٹ پولیس نے چند شرائط کے ساتھ الوارجن کو کمس ہاسپٹل جانے اور زخمی لڑکے کو دیکھنے کی اجازت دی۔

پولیس کی شرائط میں ہاسپٹل جانے سے قبل الوارجن کو پولیس کو مطلع کرنا اور اپنے دورہ کی تشہیر نہ کرنا شامل ہے تاکہ بھیڑ کو جمع ہونے اور نظم وضبط میں خلل کو روکا جاسکے۔ پولیس کی ہدایت کو نظر انداز پر الوارجن خود ذمہ دار ہوں گے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔