یوروپ
ٹرینڈنگ

آسمان پر حرکت کرتی پُراسرار روشنی کا حیران کن منظر (ویڈیو وائرل)

سوشل میڈیا پرکئی باتیں گردش کرنے لی۔ کسی نے کہا کہ یہ ایک میزائل تھا جب کہ کچھ کا خیال تھا کہ یہ سٹیلائٹ ہے۔ اکثر لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی خلائی مشن کا ملبہ تھا جب کہ کسی نے اسے ٹوٹا ستارہ قرار دیا۔

استنبول: ترکیہ کے شہر استبول میں آسمان پر ایک حیران کن اور پُراسرار منظر نے عوام کی توجہ حاصل کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر، حیدرآباد کواستنبول بنانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام: کھرگے
استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ

عرب میڈیا کے مطابق استبول کے شہریوں نے دعویٰ کیا کہ یہ منظر رات کو آسمان پر دیکھا گیا جب دم دار ستارے جیسی کوئی روشن چیز آسمان پر سفر کرتی نظر آئی۔

تاحال اس روشن چیز کے بارے میں کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی۔ سوشل میڈیا پرکئی باتیں گردش کرنے لی۔ کسی نے کہا کہ یہ ایک میزائل تھا جب کہ کچھ کا خیال تھا کہ یہ سٹیلائٹ ہے۔ اکثر لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی خلائی مشن کا ملبہ تھا جب کہ کسی نے اسے ٹوٹا ستارہ قرار دیا۔

ترکیہ کی خلائی ایجنسی نے سوشل میڈیا پر عوام کو پُرسکون رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ممکنہ طور پر ایک شہابیے جیسی کوئی چیز تھی لیکن اس کی فی الوقت تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w