آندھراپردیش

امیت شاہ سے چندرابا بواور پون کلیان کی ملاقات

مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو، جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے ملاقات کی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو، جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

ذرائع کے مطابق امیت شاہ کی قیامگاہ پر ہوئی اس ملاقات کے دوران اے پی میں اس تلگوریاست میں ہونے والے انتخابات میں نشستوں کی تقسیم اور دیگر امور پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ریاست اور ملک کے مفاد میں مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ امیت شاہ نے تلگودیشم کو این ڈی اے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔